`تعلیم و صحت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا‘ ڈاکٹر ماجد حمیدمشرقی

تنظیم کارِ خیر کے تعلیم و صحت سیمینار سے ملک افضل،اسلم ندیم،علینہ ودیگر کا خطاب `

ہفتہ 13 جون 2015 21:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) فلاحی و سماجی تنظیم کارِ خیر پاکستان کے زیر اہتمام معاشرے میں تعلیم و صحت آگاہی مہم کے سلسلہ میں” تعلیم و صحت “سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تنظیم کارِ خیر پاکستان ڈاکٹر عبد الماجد حمید مشرقی ،صدر فٹبال آرگنائزیشن پنجاب ملک محمد افضل، مولانامحمد اسلم ندیم، اعظم حمید مشرقی،علینہ اور لالہ رخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر تعلیم و صحت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ہمارے ملک میں زیادہ تر بچے تعلیمی اداروں میں جانے کے بجائے محنت و مشقت کے کام کررہے ہیں ایک سروے رپورٹ کے مطابق صرف شہر لاہور میں 18لاکھ بچے گھروں، دکانوں میں کام کرنے اورکوڑا کرکٹ سے کاغذ اکٹھے کرکے اپنا پیٹ پال رہے ہیں حکومت اور محکمہ تعلیم کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ان بچوں کو فری تعلیم مہیا کرے اور بچوں کیلئے تعلیم لازمی قرار دے اور قوم کے معماروں کو تعلیم و صحت کے بہتر مواقع فراہم کرے تانکہ یہ بچے محنت و مزدوری کے بجائے پڑھ لکھ کر ملک وقوم کی ترقی میں خاطر خواہ کردار ادا کرسکیں اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بہتر تعلیم وصحت کی عظیم نعمت فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے جو اسکا فرض منصبی بنتا ہے ۔

`

متعلقہ عنوان :