سینئر سٹیزن کے لیے 3 ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز، خواجہ سراوٴں کے لیے 3 کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے، صوبائی وزیر خزانہ

ہفتہ 13 جون 2015 21:49

کراچی ۔ 13جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) حکومت سندھ نے سماجی بہبود کے شعبے میں آئیندہ مالی سال میں مختلف منصوبے شروع کرے گی جس کے تحت 210 ملین روپے کی لاگت سے سینئر سٹیزن کے لیے تین ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز ،150ملین روپے کی لاگت سے خواجہ سراوٴں کے لیے تین کمیونٹی ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے ہفتہ کو یہاں سندھ اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتائی۔