دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں میں لگی فیکس مشینیں جاسوس نکلیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 جون 2015 21:51

دفتر خارجہ  اور پاکستانی سفارت خانوں میں لگی فیکس مشینیں جاسوس نکلیں

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جون 2015 ء) دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں میں لگی فیکس مشینیں جاسوس نکلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2010 میں پاکستان کی جاسوسی سے متعلق ایک اور انکشافی رپورٹ منظر عام پر آئی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارت خانوں میں لگی فیکس مشینیں جاسوس تھیں۔ جاسوس مشینیں ایک دوست ملک کی جانب سے پاکستان کو دی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

جاسوس مشینیں ایک ایسا سافٹ وئیر موجود تھا جس سے ہر آنے جانے والے فیکس کی ایک کاپی خودکار نظام کے تحت جاسوس ملک کے ایک ادارے کو پہنچ جاتی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیرداخلہ رحمان ملک کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ جاسوسی کا خطرہ اتنا زیادہ بڑھ گیا تھا ک صدر اور وزیر اعظم کی اعلی شخصیات سے ملاقات کے دوران ٹاپ سیکرٹ معاملات پر بات چیت لکھ کر کی جاتی تھی۔

متعلقہ عنوان :