صوبائی بجٹ میں لیہ کیلئے اربوں روپے کے فنڈز منظورکروانے پر مہر اعجاز احمدکی کاوشیں قابل ستائش ہیں، لیگی رہنماء

ہفتہ 13 جون 2015 21:53

لیہ ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) صوبائی بجٹ میں ممبر صو بائی اسمبلی مہر اعجاز احمد اچلانہ کا ضلع لیہ اور حلقہ کے لئے اربوں روپے کے فنڈز منظور کروانے پر ایم پی اے کی کاوشیں خراج تحسین کے قابل ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماؤں حکیم لیاقت علی چوہان، مہر عمران اچلانہ، مہر عبدالرحمن، مہر سلیم اچلانہ، ملک عبدالرشیدواندر، مہر سعید ، مہر نیاز اچلانہ ویگر نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مہر اعجاز احمد اچلانہ جو مسلسل تیسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزا ز رکھتے ہیں انہوں نے ہر مرتبہ اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے جن کی مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :