ماہ رمضان میں تاجرصارفین کو معیاری اشیاء کم منافع پر فروخت کرکے نیکیاں کما سکتے ہیں، ایڈیشنل کلکٹر

ہفتہ 13 جون 2015 21:55

پاکپتن ۔13 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) ماہ رمضان نیکیاں کمانے کا مہینہ ہے، اس د وران تاجران صارفین کو معیاری اشیاء انتہائی کم منافع پر فروخت کر کے زیادہ سے زیا دہ نیکیاں کما سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل کلیکٹر (فو کل پرسن رمضان بازار) سید مسعود نعمان نے سستے رمضان بازار وں کے انعقاد کے سلسلہ میں بلا ئے گئے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے سی پاکپتن عا ئشہ اشرف ، صدر مر کزی انجمن تا جران حاجی محمد وسیم، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ایم ڈی بٹ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) محمد جمیل فریدی، ٹی ایم او ملک جاوید اسلم سمیت متعلقہ ادارو ں کے افسران نے شر کت کی۔ سید مسعود نعمان نے کہاکہ تین روز قبل رمضان بازار لگائے جائیں گے جہاں سستی چینی ، سستے آتے ، پھل سبزیوں، دالوں ، گوشت، انڈوں سمیت تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کے اسٹالز لگا ئے جا ئیں گے ۔