ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر راولپنڈی نے مختلف علاقوں میں ناقص صفائی پر متعدد ہوٹلو ں کے چالان کر دئیے

ہفتہ 13 جون 2015 22:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء )راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ناقص صفائی پر متعدد ہوٹلو ں کے چالان کردیے گئے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر چوہدری شاہد محمود نے میڈیا کوارڈٰنیٹر امام جان کے ہمراہ ہوٹلوں میں غیرمعیاری اشیاء سے کھانے تیار کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے حسن ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ،جب کہ اس کا کیس عدالت میں جمع کروا دیا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء غریب ریسٹورنٹ، ملنگی ریسٹورنٹ اور غوثیہ ریسٹورنٹ کے خلاف ہزاروں روپے کے چالان کر دیے گئے۔ اس موقع پر چوہدری شاہد محمود نے کہا رمضان المبارک سے قبل ایسے غلط عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔ جبکہ رمضان میں ناقص سموسے ،پکوڑے اور کچوریاں بنانے والوں کے خلاف کاروائی کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے دیا گیاہے۔ راولپنڈی کے علاقے کمرشل مارکیٹ، مری روڈ ، صادق آباد اور فوجی کالونی میں ایسے غلط عناصر کے بارے رپورٹ پر یکم رمضان سے گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔