وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ممتاز ماہر تعلیم جیو فری ڈگلس کی ملاقات، لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے امور پر تبادلہ خیال
ہفتہ 13 جون 2015 22:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء ) ممتاز ماہر تعلیم اور ایچی سن کالج لاہور کے سابق فیکلٹی ممبر میجر (ریٹائرڈ) جیو فری ڈگلس لینگ لینڈ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج چترال کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کیڈٹ کالج رزمک کے پرنسپل کرنل محمد قیوم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
میجر لینگ لینڈ نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ سکول کی انتظامیہ سے متعلق بعض مسائل کے باعث سکول کو گزشتہ ماہ بند کر دیا گیا تھا اور سکول کو پیشہ ورانہ اور شفاف انداز میں چلانے کیلئے اس کے بورڈ آف گورنرز کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چترال جیسے دور دراز علاقے میں تعلیم کے فروغ کیلئے اس کے بانی سربراہ میجر لینگ لینڈ کے جذبے اور کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے نئی انتظامیہ کے تحت سکول کی جلد بحالی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کا یقین دلایا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.