پی ٹی آئی لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود نے لاہور ڈسٹرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا
ہفتہ 13 جون 2015 22:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر و ممبر قومی اسمبلی شفقت محمود نے لاہور ڈسٹرکٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔ لاہور آرگنائزنگ کمیٹی اٹھارہ ممبران پر مشتمل ہیں آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر سمیت میاں محمود الرشید ، شعیب صدیقی ، جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر زرقا تیمور، ڈاکٹر مراد راس، حامد معراج، یاسر گیلانی، حامد زمان، ظہیرعباس کھو کھر، حماد اظہر ، نواز نت، منشاء سندھو، علی امتیاز وڑائچ، میاں اسلم اقبال، شیخ امتیازشامل ہیں،لاہور آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس زیر صدارت شفقت محمو د آج ہوگا جس میں تنظیمی امور اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
بعد ازاں لاہور وویمن ونگ کی صدر ڈاکٹر زرقا تیمور کی قیادت میں خواتین رہنماؤں نے لاہور کے آرگنائزر شفقت محمود سے پارٹی آفس میں ملاقات کی اور انہیں پارٹی کی طرف سے نئی ذمہ داری سونپے جانے پر مبارک باد دی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ، شفقت محمود نے کہا کہ تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے اور محنتی کارکنان کو پارٹی میں آگے لائیں گے ۔(جاری ہے)
ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر سیمی بخاری ،عاصمہ وزیری، رابعہ طاہر ، ثمینہ سہیل، نادرہ عمر ، شہزادی اورنگزیب، زینت صبوہی، ڈاکٹر جویریہ، شمسی ظفر سمیت دیگر خواتین رہنما شامل تھی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.