آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کے بجٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے پانچ بڑے منصوبوں اورسندھ کے پانچ بڑے شہروں کے لیے ترقیاتی پیکجزکا اعلان کردیا گیا

ہفتہ 13 جون 2015 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) آئندہ مالی سال کیلئے سندھ کے بجٹ میں کراچی میں ٹرانسپورٹ کے پانچ بڑے منصوبوں اورسندھ کے پانچ بڑے شہروں کے لیے ترقیاتی پیکجزکا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرخزانہ نے کراچی کے لیے انچاس ارب روپے کے ترقیاتی پیکجزکا اعلان کرتے ہوئے میٹروٹرین ،کراچی سرکلرریلوے کی بحالی جبکہ ٹرانسپورٹ کے پانچ بڑے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا،کراچی ترقیاتی پیکج کے اعلان کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے ،،شیم شیم اورچورچور،کرپٹ کرپٹ کے نعرے لگائے اورایوان میں احتجاج کیا، کراچی پیکیج میں کے فور اورایس تھری منصوبے کے لیے بھی فنڈزمختص ہیں ،صوبائی وزیرخزانہ نے حیدرآباد ڈویڑن کے لیے سینتیس ارب روپے سکھرکے لیے ستائیس ارب چونتیس کروڑ،لاڑکانہ کے لیے تینتیس ارب میرپورخاص کے لیے چھتیس ارب ،بے نظیرآبادڈویڑن کے لیے اٹھارہ ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی پیکیجزکا اعلان کیا ،مراد علی شاہ نے کراچی میں ذوالفقاربھٹولا یونیورسٹی،حیدرآباد،میرپورخاص میں میڈیکل کالج،سکھرمیں خواتین یونیورسٹی کے قیام کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :