کراچی کے اکثر شہری ایک بڑے عرصے سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں،بشارت مرزا
پانی کی عدم فراہمی کا فائدہ ٹینکر مافیااٹھارہاہے جس نے پانی کے فی ٹینکر کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں جو عام آدمی کے بس کی بات نہیں
ہفتہ 13 جون 2015 22:58
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے کراچی میں پانی کی شدید قلت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سندھ فوری طورپر K4منصوبے پر عملدرآمد کرے اور پورے شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو بنائے۔ یہ بات انہوں نے بلدیہ ،اورنگی،سائٹ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی کے شہریوں کی پریشانی کے پیش نظر K4منصوبے کا اعلان خوش آئندہے،اس منصوبے کے تحت کراچی کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اور جن علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے وہاں کے مکینوں کو بھی پانی میسرآسکے گا۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے اکثر شہری ایک بڑے عرصے سے پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں،جس کے باعث انہیں شدیدمشکلات اور پریشانیوں کا سامناکرناپڑرہاہے، اس صورتحال کا فائدہ ٹینکر مافیااٹھارہاہے جس نے پانی کے فی ٹینکر کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کررہے ہیں جو عام آدمی کے بس کی بات نہیں ، ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑرکھی ہے دوسری طرف اضافی اخراجات نے عوام کی پریشانیوں اور دکھوں میں اضافہ کردیاہے،انتظامی ادارے عوام کی پریشانیوں اور مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے ان کے لئے آسانیاں فراہم کریں۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.