بھارت آپریشن ضرب عضب کے خلاف ، دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں پر ریشہ دوانیاں شروع کر دیں، بھارت نے آپریشن ضرب عضب کے خلاف دہشت گردوں کی اعانت کی،مشرقی سرحدوں پر کشیدگی بھارت کی آپریشن کے خلاف سازش تھی

وزیر دفاع خواجہ آصف کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 13 جون 2015 23:07

بھارت آپریشن ضرب عضب کے خلاف ، دہشتگردی کے خلاف کامیابیوں پر ریشہ دوانیاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت آپریشن ضرب عضب کے خلاف ہے ، دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر بھارت نے ریشہ دوانیاں شروع کر دیں، بھارت نے آپریشن ضرب عضب کے خلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی وہ آپریشن ضرب عضب کے خلاف ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مشرقی سرحدوں پر کشیدگی بھارت کی آپریشن ضرب عضب کے خلاف سازش تھی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلا ف کامیابیوں پر بھارت نے ریشہ دوانیاں شروع کر دیں، بھارت نے آپریشن ضرب عضب کے خلاف دہشت گردوں کی اعانت کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہے۔

متعلقہ عنوان :