فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ کا آغاز بلغاریہ میں کردیا گیا

شاہ رخ اور کاجول کی یہ فلم”دل والے “ اس سال دسمبر میں متوقع ہے

اتوار 14 جون 2015 11:25

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) بالی ووڈ کے ”کنگ خان“ شاہ رخ خان نے اداکارہ کاجول کے ساتھ اپنی اگلی آنے والی فلم ”دل والے“ کی شوٹنگ کا آغاز بلغاریہ میں کردیا ہے، جس کی پہلی جھلک دونوں اداکاروں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے تصویری پیغامات میں دی گئی ہے۔ہندسستانی اداکار شاہ رخ خان فلم ” رئیس“ کی شوٹنگ کا پہلا شیڈول مکمل کرنے کے بعد اپنی اگلی فلم ’دل والے‘ کی شوٹنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

روہت شیٹی کی ہدایت میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن شامل ہیں۔حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار شاہ رخ خان نے ہدایت کار روہت شیٹی اور کاجول کے ساتھ فلم کی کچھ تصاور بھی شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے کنگ خان کے فوراً بعد اداکارہ کاجول نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہ رخ کے ساتھ اپنی کچھ تصویر شیئر کی۔

شاہ رخ خان اور کاجول نے اس سے قبل کرن جوہر کی فلم ’مائی نیم از خان‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دیکھائے تھے جس کے ساتھ ساتھ دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کرن ارجن، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم اس جوڑی کی کامیاب فلموں میں شمار کی جاتی ہیں۔فلم’ ’دل والے“ کی ریلیز اس سال دسمبر میں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :