سویڈن کے شہزادے کارل فلپ نے صوفیہ ہیلک وسٹ سے شادی کر لی

شادی کی تقریب کے لیے ہزاروں افراد سٹاک ہوم کی سڑکوں پر جمع ہوئے

اتوار 14 جون 2015 11:26

سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)سویڈن کے شہزادے کارل فلپ نے ریئلٹی شو کی سٹار صوفیہ ہیلک وسٹ سے شادی کر لی ہے۔صوفیہ سویڈن کی صدیوں پرانی تاریخ میں پہلی ’عام خاتون‘ ہیں جو سویڈن کے شہزادے سے شادی کے بعد شہزادی بنی ہیں۔سویڈن میں ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ شاہی خاندان اپنی مقبولیت کھوتا جا رہا ہے تاہم شادی کی تقریب کے لیے ہزاروں افراد سٹاک ہوم کی سڑکوں پر جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

شاہی امور کے ماہر راجرگرین نے کہا کہ ’یہ ایک حقیقی سینڈریلا والی کہانی ہے۔لیکن پریوں کی کہانی کی طرح شاہی محبت کی کہانی بھی بہت آسان نہیں رہی ہے۔پرنس سے قربتوں کے بعد صوفیہ نے اپنی شبیہ میں بہت تبدیلی لانے کی کوشش کی ہے-خیال رہے کہ 30 سالہ صوفیہ ٹاپ لیس ماڈل کے طور پر کام کرتی رہی تھیں تاہم بعد میں وہ یوگا کی استاد بن گئیں اور فلاح و بہبود کے کام میں مصروف رہنے لگیں۔ان کے منگیتر 36 سالہ کارل فلپ سویڈن کے تخت کے لیے تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔