خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیش کیا جائے گا،مجموعی حجم 472 ارب روپے ہوگا

154 ارب ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص‘ 40ارب روپے لوکل گورنمنٹ کیلئے ‘ سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ‘ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 13ارب روپے مختص کیا گیا ‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع

اتوار 14 جون 2015 11:42

خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیش کیا جائے گا،مجموعی حجم 472 ارب روپے ہوگا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیر کو پیش کیا جائے گا‘ بجٹ کا مجموعی حجم 472 ارب روپے ہے‘ 154 ارب ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص‘ 40ارب روپے لوکل گورنمنٹ کیلئے ‘ سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ‘ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 13ارب روپے مختص کیا گیا ہے‘ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ (کل) پیر کو پیش کیا جائے گا۔ وفاق سے صوبے کو 366ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔ بجٹ کا مجموعی حجم 472 ارب روپے رکھے جانے کی توقع ہے۔ خیبرپختونخوا اپنے وسائل سے 42 ارب روپے پیدا کرے گا۔ 154 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ انرجی اینڈ پاور سیکٹر کے لئے 3 ارب 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بلدیات کے لئے 18ارب 40کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔

سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجٹ میں انصاف کارڈ کے لئے 7ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے۔ بجلی کے خالص منافع سے 17ارب روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اپنے وسائل سے ترقیاتی پروگرام کا حجم 126 روپے متوقع ہے۔ ترقیاتی بجٹ کے لئے اضافی 33ارب روپے کی بیرونی گرانٹ متوقع ہے۔ کے پی کے بجٹ میں سکول اینڈ لٹریسی کا فنڈ ایک کھرب سے زیادہ متوقع ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم کا بجٹ تیرہ ارب روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

صحت کے لئے 35 ارب روپے مختص کئے جائیں گے جبکہ لوکل گورنمنٹ کیلئے 40 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے فنڈز میں 19فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ تعلیم کے شعبے میں دس ہزار بھرتیاں تجویز کی گئی ہیں صحت کے شعبے میں دو ہزار بھرتیاں کی جائیں گی۔ مجموعی طور پر روزگار کے ایک لاکھ 59ہزار مواقع پیدا ہونگے۔ چھ ارب روپے کا سستا آٹا اور گھی پیکج جاری رکھنے کی توقع ہے جبکہ ایک ارب ساٹھ کروڑ کا حیات آباد فیز تھری فلائی اوور منصوبہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :