جنوبی پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں سورج سوانیزے پر آگیا ،تپتی دھوپ اور گرم لوچلنے سے نظام زندگی مفلوج

گرم مشروبات سمیت برف اور پھلوں کی مانگ میں اضافہ ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کا نہروں اور تالابوں کا رخ ،سبی میں47 ، دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اتوار 14 جون 2015 11:42

اسلام آباد /لیہ /دادو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) جنوبی پنجاب سمیت بیشتر علاقوں میں سورج سوانیزے پر آگیا ،تپتی دھوپ اور گرم لوچلنے سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ،گرم مشروبات سمیت برف اور پھلوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ،گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں نے نہروں اور تالابوں کا رخ کرلیا ،سبی میں47 ، دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ 05 ملی میٹر،جبکہ جھنگ 04 ، بالاکوٹ اور اوکاڑہ 02 ، سیالکوٹ اور ساہیوال 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں47 جبکہ دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :