سندھ بجٹ کیخلاف ایم کیو ایم کی کال پر اندرون سندھ سمیت کراچی ہڑتال

تجارتی مراکز ، پٹرول پمپس ، دکانیں بند ، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ، کاروبار زندگی ایک بجے بحال کرنے کا اعلان

اتوار 14 جون 2015 11:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) سندھ بجٹ کے خلاف ایم کیو ایم کی کال پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں آدھے دن کی ہڑتال کی گئی،دکانیں ، ہوٹل اور پٹرول پمپس بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی۔ رابطہ کمیٹی نے احتجاج رجسٹر کرانے کے بعد دوپہر ایک بجے کاروبار زندگی بحال کرنے کی اپیل کی تھی۔

(جاری ہے)

متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ کے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے صوبے بھر میں ہڑتال کی کال دی ۔

کراچی میں بیشتر تجارتی مراکز ، دکانیں اور پٹرول پمپس بند رہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہے۔ شہر میں علی الصبح کھلنے والے ہوٹل اور بیکریاں بھی بند رہیں۔ ایم کیو ایم کی کال پر حیدر آباد ، نواب شاہ ، ٹنڈو آدم ، میرپور خاص سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاوٴن رہی۔