آخری موقع، قیمے کا رول 50 پدم ڈالر میں پھر نہیں ملے گا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 11:55

آخری موقع، قیمے کا رول 50 پدم ڈالر میں پھر نہیں ملے گا

حرارے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) آخری موقع، قیمے کا رول 50 پدم (50,000,000,000,000,000)ڈالر(50 کواڈ ٹریلین) میں پھر نہیں ملے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زمبابوے نے اپنی حدوں کو چھوتی افراط زر کی کرنسی سے نجات پانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اب زمبابوے میں امریکی ڈالر ہی استعمال ہونگے۔اس وقت ایک امریکی ڈالر کے بدلے میں 35,000,000,000,000,000 (35 quadrillion) زمبابوین ڈالر ملتے ہیں۔

زمبابوے کی کرنسی بہت عرصے سے نیچے ہی نیچے جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں 2009 سے امریکی ڈالر اور ساؤتھ افریقین رینڈ استعمال ہورہے ہیں۔اب بھی بہت سے لوگوں کو دیکھا جاسکتا ہے جو پلاسٹک کے بڑے شاپروں میں رقم لے کر جاتے ہیں اور ہاتھوں میں چیزیں خرید کر لاتے ہیں۔ مارگوسا(ایک ریسٹورنٹ) کی مثال لے لیں، جہاں ایک قیمے کے رول کی قیمت 1.45 ڈالر (امریکی) لکھی ہے ،مگر یہ زمبابوے کے 50 کواڈٹریلین ڈالر ہیں۔زمبابوے کے لوگوں نے ای بے پر اتنی بڑی مالیت کے نوٹوں کو یادگار کے طور پر بیچنا شروع کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu