ڈک ورتھ لوئس میتھڈ میں تبدیلییاں کرنا ضروری ہے ، این مورگن

اتوار 14 جون 2015 11:58

ڈک ورتھ لوئس میتھڈ میں تبدیلییاں کرنا ضروری ہے ، این مورگن

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جون ۔2015ء ) انگلش کپتان این مورگن نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ میں تبدیلیوں کی حمایت کردی ہے ۔ مورگن کا کہنا تھا کہ ڈک ورتھ لوئس سے کھیل تبدیل ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر اس جانب دیکھنا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنی ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کونیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں مذکورہ سسٹم کے تحت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ بارش کی بار بار مداخلت سے انگلش ٹیم کو 34رنز 13 گیندوں پر درکار تھے ۔