زمبابوے ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے رشوت دینے کے دعوے بکواس ہیں، شہر یار خان
اتوار 14 جون 2015 12:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ زمبابوے کے ساتھ رقم کی ادائیگی کا معاہدہ طے پایا تھا افریقی ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے رشوت دینے کے دعوے بکواس ہیں ۔مشہور کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کھلاڑیوں کو دی جانے والی انفرادی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے زمبابوین بورڈ کو دورے سے قبل ادا کیے جانے والے 5 لاکھ ڈالر کا حصہ تھی اور پی سی بی ابھی تک اس معاملے پر خاموش تھی تاہم اب چیئرمین پی سی بی نے تسلیم کیا کہ زمبابوین بورڈ سے ایک معاہدہ ہوا تھا۔
شہریار خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ محض ایک معاہدہ تھا لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم پاکستان کا دورہ کرنے والی ہر ٹیم کو رقم کی ادائیگی کریں گے۔(جاری ہے)
زمبابوے کی سیریز ایک بالکل الگ معاملہ تھا۔ ہم پاکستان کا دورہ کرنے پر زمبابوے کے بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اگست میں وہاں کا جوابی دورہ کریں گے۔ اگلی سیریز دوطرفہ بنیادوں پر ہو گی ہم نے جس ٹیم کی میزبانی کی، اب وہ ہماری میزبانی کرے گی۔
یہ انتہائی سیدھا معاملہ ہے۔شہریار نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اس سیریز کی مثبت چیزوں پر توجہ دی جائے اور زمبابوے کا دورہ عالمی کرکٹ برادری کا اعتماد بھی بحال کرے گا۔تمام میچ عوام سے کھچا کھچ بھرے گراوٴنڈ میں کھیلے گئے، ٹکٹوں کی فروخت سو فیصد تھی اور ہم نے اس سے اچھا خاصا منافع بھی حاصل کیاچیئرمین پی سی بی نے کہا کہ زمبابوین کھلاڑیوں نے ہمیں بتایا کہ انہیں آج سے قبل کسی بھی ملک میں اس طرح نہیں سراہا گیا، یہ سیریز اچھے ماحول میں کھیلی گئی اور اس نے سیکیورٹی خدشات ختم کر دئیے۔یہ سیریز مستقبل میں پاکستان سپر لیگ کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہو گی‘ شہریار خان نے تصدیق کی کہ بورڈ اس وقت سری لنکن حکام سے ممکنہ دورے کے حوالے سے رابطے میں ہے اور سری لنکن کرکٹ کے سربراہ کے بیان کو دیکھتے ہوئے اس دورے کے انتہائی روشن امکانات ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ وہ سیکیورٹی انتظامات، شائقین کی تعداد اور ان کے جوش و جذبے کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے تھے ہم سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پرامید ہیں لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.