وزیراعظم چوہدری عبدالمجید عوام علاقہ یونین کونسل پونا کے ساتھ کیے گئے وعدہ کو پورا کریں‘ چوہدری محمد یوسف

عوام علاقہ یونین کونسل پونا اور طلبا وطالبات کی نظریں وزیر مال چوہدری علی شان اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر لگی ہوئی ہیں

اتوار 14 جون 2015 12:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) وزیر مال چوہدری علی شان سونی وزیراعظم چوہدری عبدالمجید عوام علاقہ یونین کونسل پونا کے ساتھ کیے گئے وعدہ کو پورا کر کے مرکزی تعلیمی درس گاہوں نو عالم ستارہ شہید ستارہ جرات گورنمنٹ انٹر کالج پونا میں چار سائنس لیکچرار آسامیوں کو تخلیق کرتے ہوئے ڈگری کالج کا دجہ دینے اور گرلز کالج پونا کا نوٹیفکیشن جاری کر کے غریب طلباء و طالبات کو دونوں کالجوں میں ایف ایس سی کلاسز کی سرکاری سہولت کے ساتھ ڈگری کالجوں کا نوٹیفکیشن جاری کریں ۔

عوام علاقہ یونین کونسل پونا اور طلبا وطالبات کی نظریں وزیر مال چوہدری علی شان اور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید پر لگی ہوئی ہیں ۔ان خیالات کااظہار چوہدری محمد یوسف جے پی ،چوہدری شوکت علی ،عبدالرؤف ،منور حسین ،چوہدری مطلوب حسین بزمی نے عوامی علاقہ طلباء و طالبات کے نمائندہ وفود اورمیڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں سو فیصد امید ہے کہ چوہدری علی شان سونی کی ذاتی دلچسپی سے دونوں کالجوں میں چار چار سائنس لیکچرار آسامیاں دے کر ڈگری کالجوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ علی شان سونی کی ذاتی دلچسپی سے بوائز کالج میں بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے عوام علاقہ اور طلباء کے مطالبہ پر علی شان پلے گراؤنڈ نور عالم شہید ستارہ جرات کا لوکل گورنمنٹ کے ذریعے گزشتہ دنوں سروے ہو چکا ہے اور کھیل کے میدان کے لیے گرانٹ منظور کرنے کے لیے سکیم مرتب ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آمدہ بجٹ 15جون2015کو آزادکشمیر اسمبلی بجٹ اجلاس میں پیش ہو رہا ہے میں بوائز و گرلز کالجوں کے کے لیے آسامیاں ،میدان کھیل ،رابطہ سڑکوں کے لیے اور بجلی کے پول و دیگر سامان کے لیے گرانٹ منظور ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری علی شان سونی وزیر مال خطہ میں بلا تخصیص تعمیر وترقی کے خواہاں ہیں او ر حلقہ کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں ۔انہوں نے عوام علاقہ بمیلہ گنڈ گائیاں ،سرنیلہ ،پونا خاص ،بندلی بڑھکہ ،برجاہ ،بڑجن ،جنڈالی ،ہری پور ،کھنباہ ڈل سے کہا ہے کہ وہ دو قدم آگے بڑھ کر ممبر اسمبلی وزیر مال علی شان سونی کے ہاں جا کر اپنے مطالبات پیش کریں تا کہ ممبر اسمبلی نجی تعمیراتی کاموں سے آگاہ ہو سکیں او حکومتی سطح پر عوام علاقہ کے مطالبات کی تکمیل ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھرپور امید ہے کہ علی شان سونی وزیراعظم آزادکشمیر کے اعلانات15مارچ2012کو پورا کرکے عوام کے دل جیت لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :