لیاقت بلوچ آج باغ میں شہداء کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے

اتوار 14 جون 2015 12:18

باغ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) جماعت اسلامی شمالی باغ کے زیر اہتمام آج باغ چھتر نمبر1مرہنہ مرکز میں شہدا ء کشمیرکانفرنس منعقد ہوگی کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ،جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی،متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین،کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے،شہداء کشمیر کانفرنس کاآغاز دن 10بجے ہو گا،کانفرنس شہداء کشمیر کے مشن کو تکمیل تک پہنچانے اور آزاد خطے سے کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :