راجہ فاروق حیدر برادری تعصبات پھیلانے والوں کو لگا م دیں‘چوپدری اختر حسین

فاروق حیدر کی موجودگی میں بڑھکیں مارنے والے ساڈھے چار سال سے حکومت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں

اتوار 14 جون 2015 12:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء )راجہ فاروق حیدر برادری تعصبات پھیلانے والوں کو لگا م دیں-فاروق حیدر کی موجودگی میں بڑھکیں مارنے والے ساڈھے چار سال سے حکومت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں گوجر گردی کے الفاظ نا قابل برداشت ہیں ۔ برادریوں کے تصادم کی کوشش خطرناک ہو گی ۔ چوہدری لطیف اکبر نے بلا تخصیص تمام لوگوں کے کام کیے ہیں ۔ اگر کسی کو شک ہو تو ہم فہرست جاری کر سکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سابق ممبر لوکل کونسل چوہدری اختر حسین ،سابق ممبر لوکل کونسل چوہدری شریف طارق ، چوہدری جمیل اصغر، عبدالرزاق مغل، سردار عزیز خان اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاروق حیدر خان کے یونین کونسل میرا کلاں کے موقع پر جو زیان چند لوگوں کی طرف سے استعمال کی گئی وہ ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک قومی اخبار میں یوتھ ریلی کے نام پر جو خبر شائع ہوئی اس میں گوجر برادری کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے گئے وہ کسی بھی سیاسی کارکن کو زیب نہیں دیتے چوہدری لطیف اکبر نے کون سی گوجر گردی کی ہے۔ ساڈھے چار سال اقتدار میں تمام برادریوں اور علاقو ں کی بلا تخصیص خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ برادریوں کو لڑانے کی سازش کرنے والے مفاد پرست ہیں ۔

اے۔جے۔ کے ۔ آر ، ایس ۔ پی بینظیر وسیلہ روزگار پروگرام اور دیگر مدات سے لاکھوں ہضم کرنے والے کون سے میرٹ کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہی چہرے جو مسلم کانفرنس ، پی۔ ٹی۔ آئی کے جلسہ میں ہوتے ہیں وہی اس استقبال میں بھی تھے۔ یہ لوگ خود کو دھوکہ دے رہے ہیں یا راجہ فاروق حیدر کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی یونین کونسل کٹکیر اور میرا کلاں کی سب سے پڑی جماعت ہے تمام جماعتیں مل کر بھی اس کو شکست نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آپنی زبان کو لگام دیں جو لوگ تبادلہ جات اور تقریوں کے لیے چوہدری لطیف اکبر کے ادنی کارکنوں کے گھروں کے صبح شام طواف کرتے ہیں وہ بھی خود کو بڑا باغیرت سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لطیف اکبر آئندہ الیکشن میں بھر پور کامیاب ہونگے۔