ہماری فلم انڈسٹری تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے ،تبدیلی کی رفتار کو بڑھایا نہ گیا تو بہت پیچھے رہ جائیں گے‘جاوید شیخ

پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج پر یقینا رشک کیا جا سکتا ہے ،دنیا میں آج بھی اسکی مثالیں دی جاتی ہیں‘سینئر اداکار

اتوار 14 جون 2015 12:40

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری نے بڑا عروج دیکھا ہے جس پر یقینا رشک کیا جا سکتا ہے ، صرف فلم انڈسٹری ہی نہیں ہر شعبے میں عروج و زوال آتا ہے لیکن ہمارے اندر زوال کو عروج میں بدلنے کی ہمت اور صلاحیت ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری نے اس زمانے میں عروج حاصل کیا جبکہ اسکے پاس ٹیکنالوجی نہیں ہوتی تھی اوردنیا میں آج بھی اس کی مثالیں دی جاتی ہیں ۔

آج جدید ٹیکنالوجی کے باوجود ہم مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر پا رہے جس کے لئے یقینا سوچ بچار ہونی چاہیے ۔ جاوید شیخ نے کہا کہ ہماری انڈسٹری تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے لیکن ہمیں تبدیلی کی رفتار کو بڑھانا ہوگا بصورت دیگر ہم بہت پیچھے رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :