غلطی سے ایل او سی پار کرنے والا پولیس اہلکار وطن واپس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 14 جون 2015 12:42

غلطی سے ایل او سی پار کرنے والا پولیس اہلکار وطن واپس

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14جون۔2015ء) ایک مہینہ قبل راستہ بھٹک کر ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں داخل ہوجانے والے آزاد جموں و کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل کو کل ہندوستانی حکام نے وطن واپس بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ ہٹیاں بالا میں گاؤں امرا ساون کے رہائشی کاشف بیگ نے یہاں سے جنوب میں تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر چکوٹھی سیکٹر کی مغربی جانب سے لائن آف کنٹرول غلطی سے پار کرلی تھی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل کاشف کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ اسے ہندوستانی حکام نے قید کرلیا تھا۔ ہفتے کے روز ایل او سی کے کمان پل پر ہندوستانی حکام نے اسے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا۔ فوجی حکام پوچھ گچھ کے لیے کاشف بیگ کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ اس سوال پر کہ ایک مخبوط الحواس شخص کو کانسٹیبل کے عہدے پر کیوں بھرتی کرلیا گیا تھا، آزاد جموں و کشمیر کے ایک پولیس افسر نے کہا کہ یہ سوال محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :