عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی جزئیات پر اختلافات دور نہیں ہو سکے، ایرانی صدر

اتوار 14 جون 2015 12:52

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی جزئیات پر ابھی بہت سے اختلافات دور نہیں کیے جا سکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹیلی وڑن پر نشر کی جانے والی ایک نیوز کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق عمومی فریم ورک پر اتفاق رائے ہو چکا ہے لیکن تفصیلات پر اختلافات ابھی تک موجود ہیں۔ یاد رہے کہ پانچ جمع ایک گروپ اور ایران 30 جون تک جوہری معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش میں ہیں جس کے تحت ایران اپنی متنازعہ جوہری سرگرمیوں کو محدود کردے گا اور اس کے جواب میں ایران پر عائد عالمی پابندیوں میں نرمی کر دی جائے گی۔