ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ1100ملین روپے کی بچت ہو سکتی ہے،پاکستان انجینئرنگ کونسل

اتوار 14 جون 2015 12:56

ملک بھر میں اے ٹی ایم مشینوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے سالانہ1100ملین ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان بھر میں تمام اے ٹی ایم مشینوں کو شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے تو اس سے سالانہ 1100ملین روپے کی بجلی کی بچت کی جا سکتی ہے جبکہ شمسی توانائی کے ذریعے اے ٹی ایم مشینوں کو چلانے کے باعث ان کو ایئر کنڈیشنرز کی ضرورت بھی نہیں رہتی ۔

انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم پر چلنے والی مشینیں کم از کم اڑھائی سے 3 لاکھ روپے فی مشین سالانہ کی بجلی استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یاکہ پرانی مشینوں کی جگہ بائیو میٹرک نظام پرمشتمل مشینوں کی تنصیب بھی سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں تمام موبائل فون کمپنیوں کو بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے موبائل فون ٹاور متبادل توانائی کے نظام پر منتقل کرلیں تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے لیکن نا معلوم وجوہ کی بناء پر اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔انہوں نے بتا یاکہ جب تک متبادل توانائی کے ذرائع سے استفادہ نہیں کیا جائے گا اس وقت تک بجلی کے بحران پر قابو پانے میں بھی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو سکے گی۔

متعلقہ عنوان :