آئی بی سی ای اور یو ایم ٹی کے اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی کانفرنس و نمائش 30 اکتوبر سے شروع ہو گی
اتوار 14 جون 2015 12:59
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)انٹرنیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن(آئی بی سی ای) اور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی(یو ایم ٹی) کے اشتراک سے تین روزہ بین الاقوامی تجارتی کانفرنس و نمائش(آئی بی سی ای) 2015ء 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک یہاں منعقد ہو گی۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی و چیئرمین (آئی بی سی ای ) 2015ء عابد حسین شیروانی نے نمائش و کانفرنس کے کامیاب انعقاد کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کے14 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کی انتہائی مفید معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کا مقصد معاشی ترقی کے عمل کو موثر انداز میں آگے بڑھانا اور غیر ملکی سرمایہ کاروں‘صنعتکاروں ‘نمائش کنندگان‘تیار کندگان‘برآمد و درآمد کنندگان اور تعلیمی اداروں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلہ میں مارکیٹنگ کی جامع حکمت عملی ترتیب دی ہے تاکہ قومی وبین الاقوامی کمپنیوں کو نمائش میں سٹالز کی خریداری پر قائل کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ایونٹ نمائش و کانفرنس کے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں سے ایک بڑی کامیابی سمیٹے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ آئی بی سی ای کی کامیابی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لائیں گے جبکہ نمائش کے بہتر پیشہ ورانہ انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔عابد حسین شیروانی نے مزید کہا کہ (آئی بی سی ای) کے چندوفود مذکورہ نمائش کی تشہیر کے لئے بیرون ممالک کے دورے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت خوش آئند بات ہے کہ متعدد غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نمائش کا حصہ بننے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے جس سے نہ صرف ملک کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے بلکہ آمدن کے حجم و وسائل کو بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجر برادری‘تمام ایوان ہائے صنعت و تجارت‘غیر ملکی سرمایہ کاروں‘صنعتکاروں نے مذکورہ نمائش و کانفرنس کا بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا ہے اور تاجروں و سرمایہ کاروں سے نمائش کے تعمیری و مثبت پہلوؤں کے حوالے سے طلب کی جانیوالی تجاویز و سفارشات پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔نمائش کے چیئرمین عابد شیروانی نے مزید بتایا کہ قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی) انٹرنیشنل بزنس کانفرنس اینڈ ایگزبیشن کا میڈیا پارٹنر ہو گا اور نمائش اور اس سے منسلک قومی و بین الاقوامی سرگرمیوں کو بھرپور پیشہ ورانہ انداز میں پیش کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں‘صنعت و تجارت‘سول سوسائٹی‘حکومت‘میڈیا اور سماجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد مذکورہ نمائش و کانفرنس میں حصہ لے گی جنہیں ایک دوسرے کے باہمی نظریات سے مستفید ہونے کے وسیع مواقع ملیں گے۔انہوں نے بتایا کہ نمائش و کانفرنس کا میڈیا پارٹنر ہونے کی حیثیت سے(اے پی پی) اور( آئی بی سی ای) کے مابین مفاہمتی یاداشت معینہ وقت پر ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.