ملک میں سیاحت کے شعبہ کا حجم 200ارب روپے تک پہنچ گیا،تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں،ٹی اے اے پی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بہترین تشخص کو ابھارنے کیلئے پر عزم ہے،چئیرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان

اتوار 14 جون 2015 13:03

ملک میں سیاحت کے شعبہ کا حجم 200ارب روپے تک پہنچ گیا،تقریباً 30لاکھ مسافر ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان میں سیاحت کی مارکیٹ کا حجم 200ارب روپے ہے اور ملک سے تقریباً 30لاکھ مسافر ہر سال بین الاقوامی سفر کرتے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ٹی اے اے پی) کے چیئرمین حنیف رنچ نے کہا ہے کہ ٹی اے اے پی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بہترین تشخص کو ابھارنے کیلئے پر عزم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے جہاں پر بے پناہ امکانات موجود ہیں جبکہ ملک میں نوجوان افرادی قوت کی کثیر تعداد رہائش پذیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹی اے اے پی کے ارکان فضائی کمپنیوں کیلئے 95فیصد آمدنی پیدا کر رہے ہیں جبکہ اس علاوہ ایسویشنکے رکان ادارے حکومتی خزانے میں بھی اچھے خاصے ٹیکسز جمع کروا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ سے قومی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف روز گار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا بلکہ اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :