ڈیلس میں پولیس ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کرنے والا ہلاک کر دیا گیا

حملہ آور پولیس کے نشانہ باز کی گولی کا نشانہ بنا  پولیس حکام پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے مذکورہ شخص کا پیچھا کر کے پارکنگ لاٹ میں گھیر لیا تھا  رپورٹ ی

اتوار 14 جون 2015 13:35

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پولیس ہیڈ کوراٹر پر فائرنگ کر کے فرار ہونے والے مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق یہ حملہ آور پولیس کے نشانہ باز کی گولی کا نشانہ بناپولیس نے تاحال اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔فائرنگ کا یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جب حملہ آور پولیس ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ کرنے کے بعد ایک بکتر بند گاڑی میں فرار ہوا گیا تھا۔

پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب رہنے والے جوشوا گیلبوڈ نے بتایا کہ میں نے تقریباً دوسو گولیاں چلنے کی آواز سنی اور ایک زور داد دھماکہ بھی، پھر ہر طرف تباہ شدہ کاریں دیکھی جاسکتی تھیں۔پولیس کی درجنوں گاڑیوں نے اس شخص کا پیچھا کر کے اسے ایک پارکنگ لاٹ میں گھیر لیا تھا یہ گھیراوٴ کئی گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد پولیس کے نشانہ باز نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

بعدازاں پولیس نے جب حملہ آور کی گاڑی میں موجود پائپ بموں کو تباہ کیا تو اس سے گاڑی میں آگ بھی لگ گئی۔ڈیلس پولیس کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کی کارروائی ذاتی رنجش کا نتیجہ لگ رہی ہے۔دریں اثنا فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے دھماکہ خیز مواد کے ملنے کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر کے آس پاس واقع رہائشی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا اور ماہرین نے مشتبہ مواد کو ناکارہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :