نیلے رنگ نے پسندیدگی میں سب کو مات دے دیا

اتوار 14 جون 2015 13:37

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والا رنگ نیلا ہے، یہ بات برطانوی تنظیم کے ایک سروے نے ثابت کردی ،خواتین ہوں یا مرد ، ملبوسات،سینڈلز اور دیگر اشیاء میں سے سب ہی نیلے رنگ کو ترجیح دیتے ہیں ،برطانیہ کی سماجی تنظیم کے تحت دنیا کے کئی ممالک میں رنگوں کی پسندیدگی پر سروے کیا گیا،برطانیہ،جرمنی،امریکا،آسٹریلیا،چین ،ہانک کانگ ،ملائشیا،سنگاپور،تھائی لینڈ،انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کے چالیس فیصد مرد اور ستائیس فیصد خواتین نے نیلا رنگ پسند کیا،ماہر نفسیات کے مطابق نیلا رنگ اخلاص،اعتماد اور امن کی علامت ہے اس لئے لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں۔