آئن اسٹائن کے خطوط چار لاکھ سے زائد ڈالرز میں نیلام

اتوار 14 جون 2015 13:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) معروف سائنسدان آئن اسٹائن کے لکھے گئے درجنوں خطوط لاس اینجلس میں چار لاکھ بیس ہزار چھ سو پچیس ڈالرز میں نیلام ہوگئے،لاس اینجلس کے پروفائلز ان ہسٹری آکشن ہاؤس میں البرٹ آئن اسٹائن کے درجنوں خطوط اور دستاویزات نیلامی کیلئے پیش کیے گئے،جو چار لاکھ بیس ہزار چھ سو پچیس ڈالرز میں نیلام ہوئے،انتظامیہ کے مطابق یہ خطوط بیسیویں صدی کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں،،جس میں آئن اسٹائن نے خدا سے متعلق تصورات،ایٹم بم اور نازی ازم کے بارے میں اپنے خیالات کے حوالے سے لکھے،تمام خطوط اور دستاویز ات انگریزی اور جرمن زبان میں ہیں