کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی لسٹیں تیار ہورہی ہیں جو کے جلد ہی منظر عام پر ہوں گی‘ڈاکٹر ارباب غلام رحیم

اللہ سے سب کچھ ہونے کا یقین اور غیر اللہ سے کچھ نہ ہونے کا یقین اگر دل میںآ جائے تو تمام تر مسائل حل ہوسکتے ہیں

اتوار 14 جون 2015 13:38

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء )سابق وزیر اعلیٰ سندہ اور نواز لیگ کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے ہالا میں سینیئر صحافی افتخار میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد کی لسٹیں تیار ہورہی ہیں جو کے جلد ہی منظر عام پر ہوں گی جس کے تحت ملک کی اہم شخصیات کے خلاف کاروائی کی جائے گی، انہوں نے ڈی جی رینجرز کے بیاں کی حمایت کی اور کہا کے ملک کے اندر تمام سکیورٹی ادارے بہتر طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کے برما کے مسلمانوں سے ظلم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور ان کے حق میں ہوں اقوام متحدہ برما کے مسلمانوں سے ظلم بند کرائے انہوں نے کہا کے ہر فرد کو اپنی اصلاح کرنی ہوگی اور بہتر اصلاح کے لیئے تبلیغ جماعت کا راستہ ہے جس کے لیئے میں نکلا ہوں انہوں نے کہا کے اللہ سے سب کچھ ہونے کا یقین اور غیر اللہ سے کچھ نہ ہونے کا یقین اگر دل میںآ جائے تو تمام تر مسائل حل ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کے ملکی صورتحال بہتر ہے جسے میڈیا بھی دیکھ رہی ہے ملک میں کوئی خرابی نہیں ہے ،ملک کو مستحکم اور مضبوط بنانے کے لیئے تمام افراد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا پڑے گا ،انہوں نے جب سندہ میں ہماری حکومت ہوگی تو تھر کی صورتحال کو ٹھیک کردیں گے انہوں نے کہا کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین بے پردہ ہوکر اے ٹی ایمز پر پریشان ہورہی ہیں جبکے عورت کو اسلام نے بے پردگی سے منع کی ہے اس بیاں سے خواتین مجھ سے جھگڑیں گی -