سرگودہا میں اینٹی ڈینگی ڈے پندرہ جون کو منایا جائے گا

اتوار 14 جون 2015 13:41

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) سرگودہا میں بھی اینٹی ڈینگی ڈے پندرہ جون کو منایا جائے گا۔ اس موقع پرآگاہی واک ڈی سی او دفتر سے شروع ہوکر اکاؤنٹس آفس سرگودہا پہنچ کر ختم ہو گی ۔

(جاری ہے)

ای ڈی او صحت ڈاکٹر نذیر عاقب نیکوکارہ نے بتایا کہ انسداد ڈینگی ڈے منانے کامقصد لوگوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے بارے آگاہی پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں ڈینگی مچھر کے ممکنہ افزائش کی روک تھام کیلئے صفائی کی جائے گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔ اسی طرح آگاہی واک میں شامل ہو کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

متعلقہ عنوان :