سرگودہا‘ کسان میلہ(کل) موضع رحیم پو کوٹمومن میں منعقد ہو گا

اتوار 14 جون 2015 13:41

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) کسان میلہ(کل)15جون کو موضع رحیم پو کوٹمومن میں منعقد ہو گا۔میلے کے مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا ہو نگے۔

(جاری ہے)

دیگر مہمانوں میں ایم پی اے میاں مناظر علی رانجھا ، ای ڈی او زراعت اللہ دتہ منصور ، اے سی کوٹمومن سید آصف حسین شاہ،ایکسیئن محکمہ انہار مرزا اسلم بیگ، ڈائریکٹر سٹریس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ الطاف الرحمن، ڈی او لائیوسٹاک نصراللہ کلیار ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ایوب ،ریسرچ فیصل آباد اسحاق انصاری ، محمد صدیق آسی اور اختر جاوید شامل ہیں۔ کسان میلہ میں ملک کے نامور آرٹسٹ انعام خان ، محمود احمد گوندل ، محمد الطاف غالب ، ارشد بھٹی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔