خواتین کا تھانہ اربن ایریا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ خوشاب روڑ بلا ک کردیا

اتوار 14 جون 2015 13:42

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) خواتین کا تھانہ اربن ایریا پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ خوشاب روڑ بلا ک کردیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ آہیر کالونی کا اسد اللہ اپنے ہی محلے دار کی بیٹی سے پیار کرتا اور شادی کرنا چاہتا تھا ۔رشتہ مانگنے پرلڑکی کے باپ جاوید نے اسد اللہ کے اہلخانہ کو جھوٹے مقدمات درج کروا کر جیل بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

جس پر اسد اللہ کے رشتہ داروں نے سرگودھا خوشاب روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیااور ۔

شدید نعرہ بازی کی۔خواتین کئی گھنٹے تک احتجاج کرتی رہی۔جسکے باعث ٹریفک جام ہوگئی ۔پولیس افسران اور ایم پی اے عبدالرزاق ڈھلوں بھی اطلاع ملتے ہی موقعہ پر پہنچ گئے اور اسد الله پر جھوٹے مقدمات خارج کروانے کایقین دلایا جس پرمظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :