پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبوسے گال پہنچ گئی،پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہو گا

اتوار 14 جون 2015 13:46

پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبوسے گال پہنچ گئی،پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہو گا

گالے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا میں دورے کاواحد وارم اپ میچ کھیل کرگالے پہنچ گئی۔ جہاں پاکستان اور میزبان ٹیم کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم اورسری لنکا بورڈ الیون کے درمیان واحد وارم اپ میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا۔ میچ کے بعد مصباح الیون کولمبو سے گال پہنچ گئی جہاں میزبان سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم آئی لینڈ میں دس سال سے ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے اوراسے گذشتہ تین سیریز میں شکست کاسامناکرنا پڑا۔ پاکستانی کرکٹرز سری لنکا میں فتوحات کا قحط ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وارم اپ میچ میں بیٹسمینوں کو پریکٹس کا اچھا موقع مل گیا۔ اگلے تین دن کے دوران ہم گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مقامی موسم ماحول اور وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ہماری بیٹنگ کافی تجربہ کار اور مضبوط ہے۔ بولنگ اورفیلڈنگ کو بہتر بنانے کے لئے مشقیں کی جائیں گی۔ وارم اپ میچ میں ذوالفقاربابر اور یاسر شاہ کی اچھی کارکردگی حوصلہ افزا ہے۔ محمد حفیظ سمیت ہمارا اسپن اٹیک میزبان ٹیم کیلئے آسان نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :