پاکستان سپر لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم میں 4غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلانے کی اجازت ہو گی ، پی سی بی ذرائع

اتوار 14 جون 2015 13:46

پاکستان سپر لیگ میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی، ہر ٹیم میں 4غیر ملکی کھلاڑیوں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی ،ہر ٹیم میں 4غیر ملکی کھلاڑیوں کو کھلانے کی اجازت ہو گی ۔جبکہ لیگ یو اے ای کے تین شہروں میں کھیلی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کی منظوری کے بعد پہلے سیزن کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں، پی سی بی ذرائع کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات کے تین شہروں جن میں دبئی‘ شارجہ اور ابوظہبی شامل ہیں میں ہونگے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پہلے سیزن میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں کراچی‘ لاہور‘ کوئٹہ‘ پشاور اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ جبکہ ہر ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لئے پی سی بی ایک معروف غیر ملکی کرکٹ آرگنائزر فرم کی خدمات حاصل کرنے کیلئے کوششوں میں مصروف ہے جو بگ بیش اور آئی پی ایل کو آرگنائز کرچکی ہے۔ واضح رہے کہنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے چھتیسواں اجلاس میں چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے آئندہ سال فروری میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کر انے کا اعلان کیا تھا ۔