دوسروں کی کامیابی پر حسد اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے‘ہما علی

اتوار 14 جون 2015 13:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) ادکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں دوسروں کی کامیابی پر حسد کرنا اور اپنی اصلاح کی بجائے تنقید کی روایت عام ہو چکی ہے ،انڈسٹری سے وابستہ شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اسکی بہتری کے لئے سوچ بچا ر نہ کرتا ہو ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کہ بہت سے لوگ دوستوں کی شکل میں آپ کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں لیکن وہ اندر ہی اندر اپنی کامیابیوں پر حسد بھی کر رہے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں نیک نیتی سے اپنے کام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہوں او راسکا مجھے پھل بھی ملا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہوں گی اور مجھے یقین ہے کہ اس سے وابستہ سب لوگ اسی طرح کی سوچ رکھتے ہیں ۔