تھری ایڈیٹس کا بھی بنے گا سیکوئل

اتوار 14 جون 2015 13:54

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء)عامر خان کی شہرہ آفاق فلم تھری ایڈیٹس کا اب دوسرا حصہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔تھری ایڈیٹس میں تین دوستوں کی اوٹ پٹانگ شرارتوں کا خزانہ بھرا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت ہی نہیں دنیا بھر میں فلم نے کھڑکی توڑ کمائی کرکے بتادیا کہ فلم زبردست ہے۔پی کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے مسٹر پرفیکشنسٹ کی اسی فلم کا اب سیکوئل بنانے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔امکان یہی ہے دوسرے حصے میں بھی عامر خان کو کاسٹ کیا جائے اور ظاہری بات ہے کہ چوزی خان کسی صورت ہدایکتار راج کمار ہیرانی کو ناں کہہ ہی نہیں سکتے۔