بھارت میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 6 بچوں سمیت21 افراد ہلاک،2 شدید زخمی

اتوار 14 جون 2015 13:57

وشاکھا پٹنم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء ) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مسافروں سے بھری بس دریا میں جاگریجس کے نتیجے میں 6 بچوں 21 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اْس وقت پیش آیا جب زائرین کی بس ریاست آندھرا پردیش کے مشہور تری پتی مندر سے واپس آرہی تھی کہ ایک پل پر سے گزرتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکی اور دریا میں جا گری۔

۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں 8 خواتین اور 6 بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو دریا سے نکالا۔ بس میں زیادہ تر ہندو یاتری شامل تھے۔ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق ڈرائیور کنٹرول قائم نہ کرسکا اور بس دریائے گوداواری میں جاگری۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حادثے کے وقت دریا میں پانی کی سطح خاصی کم تھی۔آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حادثے پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :