آپریشن ضرب عضب کا ایک سال فتح کا سال ہے، قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، شہداء کے گھرانوں کی ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قابل احترام ہیں ‘ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کابیان

اتوار 14 جون 2015 14:01

آپریشن ضرب عضب کا ایک سال فتح کا سال ہے، قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جون۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے آپریشن ضرب عضب کے ایک سال پورے ہونے کو کامیابی کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے،آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ شہداء کے گھرانوں کی ملک کیلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، قوم کے بہتر مستقبل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے قابل احترام ہیں، قوم آپریشن ضرب عضب کے شہداء کے شکر گزار ہیں، قوم پاک فوج کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، آپریشن ضرب عضب نے ایک سال میں اہم کامیابی حاصل کی ہیں۔