ڈیرہ بگٹی :لیویز تھانے کے قریب دھماکے سے تین اہلکار زخمی

اتوار 14 جون 2015 14:33

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء ) ڈیرہ بگٹی میں لیویز تھانے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ٹلی مٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نائب رسالدار میاں خان ، سپاہی میر احمد اور سپاہی سراج زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دھماکہ ٹلی میٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا ، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :