کاشتکار کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں ،چوہدری محمد اقبال

اتوار 14 جون 2015 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) سابق وزیر خوراک و مال چوہدری محمد اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک کے پلیٹ فارم سے نمائندہ کاشتکاروں کے ورکنگ گروپ تشکیل دیئے جائیں جو زراعت کی ترقی اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کے لئے تجاویز دیں کیونکہ کہ جب تک 97 فیصد کاشتکار کمیونٹی کو نمائندگی نہ ملی تو اس وقت تک ان کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈریشن چیمبرز آف ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک فقیر نصرت حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو سال سے لائیو سٹاک کی برآمد پر پابندی کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ کسان سب سے زیادہ ان ڈائریکٹ اور ڈائریکٹ ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ کر کے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کے لئے انقلابی اقدامات کے لئے تجاویز سے حکام بالا کو آگاہ کیا جائے گا۔