ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کے انجینئر لطف اللہ نے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ اینویسٹی گیشن کا چارج سنبھال لیا

اتوار 14 جون 2015 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ( ایف بی آر ) ان لینڈ ریونیو کے گریڈ 22 کے آفیسر انجینئر لطف اللہ نے بحیثیت ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ اینویسٹی گیشن اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ، تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے ٹیکس چوری فراڈ اور انڈر اینوائسنگ سمیت ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے فرموں سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق انجینئر لطف اللہ نے انٹیلی جنس اینڈ اینویسٹی گیشن ونگ کو مزید فعال بنانے کے لئے فوری اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور ٹیکس چوری کے ذریعے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں سے متعلق معلومات سے ان سے ریکوری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر انٹیلی جنس ونگ نے گزشتہ کئی مہینوں کے دوران ٹیکس چوری اور جعلی اینوائسز کی فروخت میں ملوث کن گروہوں کا سراغ لگایا ہے اور اس دوران کروڑوں روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :