Live Updates

جوڈیشل کمیشن کل پی ٹی آئی کے مراسلے کا آئینی و قانونی جائزہ لے گا

اتوار 14 جون 2015 15:41

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) انتخابات 2013 کی تحقیقات کرنے والا جوڈیشل کمیشن کل ( پیر ) کو تحریک انصاف کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے کا آئینی و قانونی جائزہ لے گا کہ آیا انکوائری کمیشن کو تحقیقاتی کمیشن میں تبدیل کیا جا سکتا ہے یا نہیں ور اس حوالے سے کون سے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے لکھے جانے والا مراسلہ جوڈیشل کمیشن کو موصول ہو گیا ہے اور اس مراسلے کو آج کی کمیشن کی کارروائی میں جائزہ لیا جائے گا اور اس بارے تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کے درمیان آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :