قائمہ کمیٹی داخلہ کل این جی اوز کیخلاف تحقیقات میں حساس اداروں کی شمولیت بارے مشاورت کریگی، اہم فیصلے متوقع

اتوار 14 جون 2015 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کل ( منگل) 16 جون کو غیر ملکی سماجی تنظیموں ( این جی اوز ) کے خلاف تحقیقات میں حساس اداروں کی نمائندگی اور شمولیت بارے مشاورت کرے گی اور اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے درمیان حساس اداروں کو نمائندگی دیئے جانے بارے اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر اس بارے اہم اجلاس 16 جون کو ہو گا جس کی صدارت طارق فاطمی کریں گے۔