برآمدات میں اضافے کیلئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام کی سمری تیار
اتوار 14 جون 2015 16:02
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) حکومت نے برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لئے سمری تیار کر لی ہے ۔ برآمد کنندگان کو ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے اپنے برآمدات کو بڑھانے کے لئے گرانٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ترجیحات شامل ہیں ۔
(جاری ہے)
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ملکی مصنوعات کی برآمدات میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے قیام کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں وزارت تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری جلد ہی منظوری کے لئے کیبنٹ ڈویژن بجھوائی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ سیکرٹریٹ کے ذریعے ملکی برآمدات میں اضافے کے لئے اربوں روپے خرچ کئے جائیں گے اور ان صنعت کاروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی جن کی برآمدات محض سرمائے کی کمی کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں جانے سے محروم ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت ملکی برآمدات میں کمی کے سنگین مسئلے پر قابو پانے کے لئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کے قیام سے مدد لینے کا فیصلہ کر چکی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
-
خواجہ سلمان رفیق کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.