آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں مسلم لیگ ن کی ترجیحات کا آئینہ دا رہے‘میاں عرفان دولتانہ

اتوار 14 جون 2015 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں مسلم لیگ ن کی ترجیحات کا آئینہ دا رہے مزید برآں صوبائی ریونیو میں دو سو چھپن ارب سات کروڑ روپے کی آمدن متوقع ہے جس میں ٹیکسوں کی مد میں ایک سو ساٹھ ارب کروڑ روپے اور نان ٹیکس کی مد پر پچانوے ارب سنتالیس کروڑ روپے ہیں ۔

مالی سال 2015-16کے جاری اخراجات کا کل تخمینہ ایک ہزار چار سو سینتالیس ارب چوبیس کروڑ روپے ہے ۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال 2015-16کا سالانہ ترقیاتی پروگرام چار سو ارب روپے کا ترتیب دیا گیا ہے لہٰذا جاری اخراجات میں 7.6فیصد اور ترقیاتی بجٹ میں 15.9فیصلہ اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ آئندہ مالی سال کا بجٹ قومی زندگی کے مختلف شعبوں میں ہماری ترجیحات کا آئینہ دا ہے ۔ تعلیم کا شعبہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے بجٹ میں صوبائی اور ضلعی سطح پر مجموعی طور پر سب سے بڑی رقم یعنی تقریبا تین سو دس ارب بیس کروڑ روپے مختلف کیے جا رہے ہیں ۔ یہ رقم کل بجٹ کا ستائیس فیصد ہے ۔ اسی طرح صحت عامہ کے شعبے میں میں ایک سو چھیاسٹھ ارب تیرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جو کہ بجٹ کا چودہ فیصد ہ

متعلقہ عنوان :