میکسیکو کے عام انتخابات میں حکمران اتحاد نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

اتوار 14 جون 2015 16:08

میکسیکو سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) میکسیکو کی حکمران جماعت اور اتحادیوں نے ایوان زیریں (کانگریس) میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

(جاری ہے)

نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ کی جاری حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 500رکنی ایوان زیریں میں صدر انریک پینانیٹو کی جماعت ، انسٹیٹیوشنل ریوولوشنری پارٹی (پی آر آئی) و اتحادیوں گرین پارٹی اور نیوالائنس پارٹی نے غیر حتمی نتائج میں مجموعی طور پر 251نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرلی ہے ۔

حتمی نتائج کل جاری ہونے کا امکان ہے جن میں حکمران اتحاد کی نشستیں 260یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہیں۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق قبل از انتخابات اور الیکشن کے دوران بہتر کارکردگی کے باعث ووٹروں نے حکمران اتحاد پر اعتماد کااظہار کیا ہے باقی نشستیں اپوزیشن جماعتوں میں منقسم ہیں۔