روس کی بڑھتی مداخلت ، امریکا کا مشرقی یورپی ملکوں میں بھاری اسلحہ ذخیرہ کرنے کا منصوبہ

اتوار 14 جون 2015 16:08

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جون۔2015ء) امریکا نے مشرقی یورپی ممالک اور بالٹک ریاستوں کو مستقبل میں روس کی مداخلت اور جارحیت سے محفوظ رکھنے کیلئے وہاں بھاری اسلحہ ذخیرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گزشتہ روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں اعلیٰ امریکی افسر کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد اتحادیوں کی آزادی وسلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علاقے میں 5ہزار فوجیوں تک کی تعداد کیلئے ٹینک انفٹری کی گاڑیاں اور دیگر بھاری ہتیھا رکھے جائیں گے ۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہوں نے بتایا کہ اگر اس منصوبے کو منظور کرلیا گیا تو سرد جنگ کے بعد کسی مشرقی یورپی باالخصوص سوویت یونین کے رکن ملک میں یہ اس کی بھاری ہتھیاروں کی پہلی تعیناتی ہوگی۔ یہ تجویز 2014ء میں کریمیا اور مشرقی یوکرین میں روسی مداخلت کے بعد امریکا کی طرف سے یہ پہلا باقاعدہ جواب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :